ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا دولہا ہسپتال میں دم توڑ گیا

پیر 31 جولائی 2017 11:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) قصور کے نواحی علاقہ دائوکی چک 9 میں سات روز قبل شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا دولہا مبارک علی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دولہامبارک علی کی بارات دلہن کے گھر جارہی تھی کہ راستے میں براتیوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی ایک گولی دولہا مبارک علی کے سرمیں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا‘ تشویشناک حال میں دولہاکولاہور جناح ہسپتال پہنچایاگیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکا اور گزشتہ رات دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم محمد بشیرکو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں