قصور پولیس کے چار اہلکار برطرف

پیر 31 جولائی 2017 11:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) ڈی پی اوقصور نے فرائض میں غفلت برتنے‘ مقدمہ قتل میں ملوث ہونے‘ کرپشن‘ اختیارات سے تجاوزکرنے اورمسلسل غیر حاضری پرایک تھانیدار سمیت چار پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔

(جاری ہے)

3اہلکاروں کو مختلف جرائم اور اے ایس آئی شوکت علی کو تھانہ کوٹررادھاکشن میںمقدمہ قتل میں ملوث ہونے پر نوکری سے برطرف کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں