ڈینگی کے تدارک کی سرگرمیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کیاجائے گی، ڈپٹی کمشنر قصور

پیر 31 جولائی 2017 11:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ ضلع میں ڈینگی تدارک سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیاجائے گا‘ تمام افسران نیک نیتی کے ساتھ اس قومی فریضہ کو سرانجام دیں‘عوام میں ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی سے اس موذی مرض سے بچا جاسکتاہے۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزڈینگی سرویلنس کی خود نگرانی کریں ‘غفلت کامظاہرہ کرنیوالے افسران و اہلکاران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وارکارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک ڈینگی کا کوئی کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہواتاہم ڈینگی سرویلنس کے دوران 155مشتبہ کیسز اور 3 ممکنہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ مزیدبتایا گیا کہ 28 ان ڈور ہائوسز سے 39کنٹینرزاور 41 آئوٹ ڈور سائٹس سے 60کنٹینرزسے ایڈیزلاروا ملاہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرزکوہدایت کی کہ وہ خود ان جگہوں کا دورہ کریں اور سرویلنس سرگرمیوں بارے رپورٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں