نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، رانا محمد حیات

پیر 31 جولائی 2017 11:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمد حیات خاں نے کہا ہے کہ میاںمحمد نوازشریف عوامی لیڈرہیں، انہوں نے صبرکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑااورملکی ترقی کے سفرکو جاری رکھنے کیلئے میاں شہبازشریف کو وزیراعظم نامزدکردیا تاکہ ملک بھرمیں جاری ترقیاتی منصوبے اپنی پوری رفتارکے ساتھ جاری رہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رانامحمد حیات خاں نے مسلم لیگی کارکنوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکتے‘ نوازشریف کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں‘نوازشریف پہلے سے بھی زیادہ طاقتور بن کر آئیں گے‘ پاکستان کے دشمنوں کو ترقی ہضم نہیں ہوئی‘آئندہ انتخابات میں عوام کی عدالت کا فیصلہ سامنے آئیگا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں