پولیس حکام عوام کی خدمت کر کے دعائیں حاصل کریں،

گشت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او قصور

ہفتہ 29 جولائی 2017 12:06

پولیس حکام عوام کی خدمت کر کے دعائیں حاصل کریں،
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) ڈی پی اوقصوراسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ پولیس حکام عوام کی خدمت کر کے ان کی دعائیں حاصل کریں۔ شریف شہریوں کی تھانوں اور دفاتر میں عزت و تکریم کی جائے اس کے ساتھ ساتھ قانون شکن اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق بھرپور قانونی کاروائی کی جائے ۔ان کا کہان تھا کہ گشت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ کوٹ رادھاکشن،سرائے مغل اور کنگن پور کے اچانک دورہ کے موقع پر سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ڈی پی او نے تینوں تھانوں کے دورے کے موقع پر ریکارڈ کا جائزہ لیا اورکئی ایک انفرادی مقدمات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر انسداد جرائم کے حوالے سے اپنائی گئی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ وقتاً فوقتاًاپنے سرکل کے تھانہ جات کے دورے کریں اور نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو دورکریں۔اس کے ساتھ ساتھ جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔دوران تفتیش تھانہ میں آنیوالے سائلین کوہر ممکن سہولت فراہم کریں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہر پولیس افسر ایمانداری ،دیانتداری اور خوش اخلاقی کے دائرے میں رہتے ہوئے کارسرکار سرانجام دے اور طمع نفسانی کی خاطر تفتیش میں بگاڑ پیدا کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں