لیسکو کا قصور میں جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

ہفتہ 29 جولائی 2017 12:06

لیسکو کا قصور میں جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) لیسکونے صارفین کی سہولت کیلئے ضلع قصور میں جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔اس سسٹم سے صارفین کی شکایات کا بروقت اور تیز ترین حل ممکن ہو گا ۔اعلی افسران صارفین کی شکایات کی خود نگرانی کرینگے اورغفلت و سستی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی،اس نظام سے صارفین کی شکایات اور انکے حل کیلئے کئے گئے اقدامات کا ڈیٹا محفوظ بنایا جا سکے گا ۔

اس جدید ترین نظام کے بارے آگاہی اور بہتری کیلئے عوام الناس کی تجاویز بارے ضلع کونسل ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو لاہور ریجن واجد علی کاظمی ‘ڈائریکٹر جنرل ایمپلی منٹیشن لیسکو خالد محمود ناصر ‘کسٹمر سروسز ڈائریکٹر مرزا خالد ‘ایس ای سرکل لیسکو قصور نذیر احمد خاں لودھی‘وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں ‘ایکسئینز جمشید زمان ‘شفقت محمود ‘احمد شہزاد چغتائی ‘اشفاق احمد ’امان اللہ شیخ ‘ضلع کونسل ‘میونسپل کمیٹی کے ممبران ‘انجمن تاجران کے عہدیداران ‘میڈیا نمائندگان اورعوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو واجد علی کاظمی نے کہا کہ ادارہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے بجلی کا بند ہونا ‘میٹر ریڈنگ کے مسائل ‘میٹر کا خراب ہونا ‘نئے کنکنشن کے حصول میں مشکلات ‘ڈیمانڈ نوٹس کے اجراء میں سستی جیسی شکایات کے فوری حل کیلئے اداریکا شعبہ شکایات خدمات سرانجام دیتا ہے مگر ان شکایات بارے محفوظ ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ افسران عام طور پر ان شکایات بارے لا علم رہتے ہیں جس سے عوام الناس میں لیسکو کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

لیسکو قصور میں جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا رہی ہے جس کے تحت عام صارف بذریعہ ٹیلی فون کالز ‘ایس ایم ایس ‘ای میل یا برائے راست اپنی شکایات درج کروا سکیں گے جن کو ایک مخصوص ٹائم میں حل کرنے کیلئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کی جائینگی ۔ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام اس سارے عمل کی خود نگرانی کرینگے غفلت اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں