قصور،نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

6خطرناک اشتہاریوں سمیت کئی ملزمان گرفتار ،قبضہ سے ناجائز اسلحہ ، منشیات برآمد کرلی گئی

جمعہ 28 جولائی 2017 20:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،6خطرناک اشتہاریوں سمیت کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور محمد اسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پر سٹی اور صدر سرکل نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن میں تھانہ اے ڈویژن ،بی ڈویژن ،گنڈاسنگھ والا ،کھڈیاں ،صدر قصور اور مصطفی آباد کی بھاری نفری نے حصہ لیا ،سرچ آپریشن ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی کیا گیا ،سرچ آپریشن کے دوران قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 6خطرناک اشتہاریوں سمیت 13ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ متعدد مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن بھی گئی گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ۔

پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں