قصور میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 28 جولائی 2017 10:30

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء)محکمہ صحت کی جانب سے جناح ہال چونیاں میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی جبکہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فاروق احمدچیمہ‘ ایم ایس کارڈک سنٹر ڈاکٹر تصوربٹ‘ ڈاکٹر اشفاق احمدڈپٹی ڈی ایچ او‘ ڈاکٹر نذیراحمد ڈی ایچ اوقصورنے ہیپاٹائٹس بارے احتیاطی تدابیر اورعلاج معالجہ پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک جگرکی بیماری ہے جو مختلف قسم کے وائرس سے پھیلتی ہے اور وائرس کی اقسام کے مطابقہیپاٹائٹسکی بھی کئی اقسام ہیں جن میں ہیپاٹائٹس اے‘بی‘سی اور ڈی جن میں سی سب سے زیادہ خطرناک ہونے کے باوجود قابل علاج ہے اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کرایاجائے تو یہ ایک خاموش موت ثابت ہو سکتا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں