قصور، ٹریفک حادثات میں چار افراد ہلاک ،تین شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 20 جولائی 2017 21:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) ٹریفک حادثات میں چار افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ نور پور کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوںکو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں پنتالیس سالہ عبدالحمید ہلاک اور اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے دونوںکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے اسی طرح روسہ ٹبہ کے قریب دو موٹر سائیکلوںکے تصادم کے نتیجہ میں معروف قانوندان کا بیٹا احمد جاںبحق ہوگیا جبکہ قصور دیپالپور روڈ پر بھی ٹریفک کے ایک حادثے میں تیزرفتار موٹر سائیکل اور گاڑی کے تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا کوٹرادھاکشن کے قریب کراچی سے لاہور آنیوالی عوام ایکسپریس ٹرین کے نیچے آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ہلاک ہونیوالے کا نام محمد شفیق بتایا گیا ہے اور اسکا تعلق قصور سے ہے پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں