جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون‘12خطرناک اشتہاری ملزمان سمیت 19جرائم پیشہ افرادگرفتار

جمعرات 20 جولائی 2017 11:42

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء)پولیس کا شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اشتہاری ملزمان اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون‘12خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 19جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاگی۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعدادمیں ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹی گیشن امجدمحمودقریشی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل‘ڈکیتی‘ رابری‘راہزنی اورچوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 12خطرناک اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلوگرام چرس اور20لیٹرشراب برآمد کی جبکہ 3ملزمان کے قبضہ سے 2پسٹل اور بندوق برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں