40سالہ خاتون کی گلی سڑی نعش برآمد، مقدمہ درج

جمعرات 20 جولائی 2017 11:42

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء)کھڈیاں کے علاقہ بیگ پور نہرسے 40سالہ خاتون کی گلی سڑی نعش برآمد‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کھڈیاں پولیس کو اطلاع ملی کی بیگ پور نہر کے کھال سے ایک نامعلوم عورت کی گلی سڑی نعش پڑی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع سے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال قصور منتقل کردیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں