پیرنقیب اللہ شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات قصورمیں شروع ہوگئیں

جمعرات 20 جولائی 2017 11:42

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء)سلسلہ نقیبیہ کے روحانی پیشوا صوفی سیدپیرنقیب اللہ شاہ کے سالانہ عرس مبارک کی چارروزہ تقریبات آستانہ عالیہ نقیب آبادقصورمیں شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

دربار کے سجادہ نشین صاحبزادہ صوفی محمدنقیب الرحمان اور صوفی محمداسداللہ شاہ کے زیراہتمام مزارکو غسل دیاگیا اورعقیدت مندوں نے مزار پر چادرپوشی کی۔ سیکرٹری تقریبات محموداحمدخان کے مطابق تقریبات 22جولائی تک جاری رہیں گی‘ تقریبات میں قرآن خوانی‘ محفل مشاعرہ اور محفل سماع ہوگی ۔ عرس کی تقریبات میں اندرون ملک کی طرح بیرون ملک سے بھی آنیوالے ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت ہوگی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں