وزیراعظم کے خلاف بین الاقوامی سازش کے تحت سزا دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،یاسین فرخ کمبوہ

جمعرات 20 جولائی 2017 11:42

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان کی سیاسی تاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے جس طرح سے ایک بین الاقوامی سازش سے ذوالفقارعلی بھٹو کو تختہ دار پرچڑھادیاگیا اسی طرح موجودہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف بھی ایک بین الاقوامی سازش کے تحت سزا دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جس طرح سے ذوالفقار علی بھٹو کے تمام اچھے کام نظر انداز کر دیئے گئے تھے اسی طرح سے موجودہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے کارہائے نمایاں کو بھلایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمعروف قانون دان وسابق ممبر ایگزیکٹو سپریم کورٹ بار ایم یسیٰن فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ایک تقریب میں وکلاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پراللہ خیرکرے کیونکہ جب بھی ملک کی حالت سنبھلنے لگتی ہے کوئی نہ کوئی سازش ہوجاتی ہے ‘ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن یہ لوگ سپریم کورٹ سے باہر اسکے فیصلے سنارہے ہیں اور روزانہ اپنی اپنی عدالت سپریم کورٹ کے باہر لگارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں