روایتی دشمنوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کسی صورت منظورنہیں،وسیم اختر شیخ

جمعرات 20 جولائی 2017 11:42

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) پانامہ ایک انٹرنیشنل سازش ہے ‘روایتی دشمنوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کسی صورت منظورنہیں‘وزیراعظم محمد نوازشریف کا قصورگوادرپورٹ اور سی پیک کامنصوبہ ہے جومخالفین کو برداشت نہیں ہورہا۔عمران خان ملکی ترقی کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے اپنے ڈیرہ پرمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم میاں محمدنوازشریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ پانامہ کیس میں سرخروہوں گے، میاں نوازشریف کے خلاف طویل سیاسی کیریئرمیں ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ چوردروازے سے اقتدارمیں آنے والے منہ دیکھتے رہ جائیں گے نوازشریف چوتھی بار پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں