آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی، رانا محمد حیات خاں

بدھ 19 جولائی 2017 14:35

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) ہمیں امیدہے کہ سپریم کورٹ انصاف پرمبنی فیصلہ کرے گا‘ نواز شریف عوام کے منتخب وزیراعظم ہیں‘ اپوزیشن یا سیاسی عناصرکے مطالبے پر استعفیٰ نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن و رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ پھر حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں