قصور‘ مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد اصغر کی زیر قیادت وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

بدھ 19 جولائی 2017 13:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد اصغر کی زیر قیادت میاں محمدنواز شریف وزیر اعظم پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی ۔تفصیلات کیمطابق پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد اصغر کی زیر قیادت میاں محمدنواز شریف وزیر اعظم پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی ۔

جس میں جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن نسرین مجید چوہان ایڈووکیٹ ،ضلعی صدرقصورمسلم لیگ ن شعبہ خواتین محترمہ صفیہ سعید ،ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری اصغر علی ،ضلعی چئیرمین شریف خاں ،ضلعی وائس چئیرمین میاں امجد علی ،ضلعی جنرل سیکرٹری احمد انیس شیخ ،تحصیل صدر مہر لیاقت علی ،تحصیل جنرل سیکرٹری یاسر سعید ،سٹی صدر حاجی حاکم علی ،جنرل سیکرٹری سٹی مہر فیاض گوگا ،سرپرست اعلیٰ ضلعی یوتھ ونگ حاجی سراجدین ،مہر اللہ وسایا کونسلر ،چاچا محمد صدیق ،اکرم پپو ،نوید گجر ،لطیف بھٹی،محمد شفیق ظفر ایڈووکیٹ نائب صدر،ملک شفیق ایڈووکیٹ کونسلر ،ریاض گجر ٹائون صدر،اختر ککنی بھٹی نائب صدر کاشف نعیم بھٹی ،رانا شاہد ،وسیم انصاری ودیگر ممبران و عہدیداران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں شریک عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف ایک محب وطن لیڈر ہیں ن کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔سازشی ٹولے جتنی مرضی سازشیں کر لیں عوام میاں نواز شریف کیساتھ ہے ۔ریلی میں شرکت کرنیوالے کارکنان اور عہدیداران نے اپنے ہاتھوں میں میاں نواز شریف کی حمایت میں لکھے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں