قصور‘ عرس حضر ت با با شاہ کمال چشتیؒ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

بدھ 19 جولائی 2017 13:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء)قائم مقام ڈی پی او قصور امجد محمود قریشی نے کہا کہ عرس حضر ت با با شاہ کمال چشتیؒ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کے سکیورٹی کا ماسٹر پلان جاری کردیا گیا،800کے قریب پولیس افسران و اہلکاران دو شفٹوں میںڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سابقہ عرس مبارک کی نسبت سکیورٹی انتظامات کو مزیدفول پروف بنانے کیلئے مزار شریف کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور دربا ر کے منتظمین کیساتھ میٹنگ کر نے کے بعد سکیورٹی کے ما سٹر پلا ن کو حتمی شکل دی گئی ہے اس سال زائر ین کی جا ن و مال کی حفا ظت کے لئے عرس پر پولیس افسرا ن 01ایس پی ،03ڈی ایس پی ،09انسپکٹر،19سب انسپکٹر ،76 اسسٹنٹ سب انسپکٹر،48ہیڈکا نسٹیبل ،371کا نسٹیبل ،30لیڈی کانسٹیبل ،93پولیس قومی رضا کارکے علاوہ 69ایلیٹ فورس کے جوان سکیو رٹی ڈیوٹی کے فرا ئض سر انجام دیں گے جبکہ دربار کے گردونواح کو08پکٹس سے کارڈن کیا گیا ہے تاکہ عرس پر آنے والے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنا یا جا سکے اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔

(جاری ہے)

علاقہ میں ایلیٹ ،محافظ فورس اور تھا نہ جا ت کی گا ڑیا ں گشت کر یں گی ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلئے دربار اور اہم جگہوں پر کلو ز سر کٹ کیمر وں کا بھی انتظا م کیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں قائم مقام ڈی پی اوقصو ر نے تمام پولیس افسران و اہلکاران کو سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دے دی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں