مسلم لیگ(ن ) قانون اور آئین کی بالادستی کو قائم رکھے گی‘چوہدری محمد احمد لطیف ایڈووکیٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب کا تاریخی ترقیاتی پروگرام،صوبے کے عوام کی ترقی،خوشحالی کی نوید ہے

بدھ 19 جولائی 2017 13:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور مسلم لیگ(ن)کے ضلعی رہنما چوہدری محمداحمدلطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک نظریے کانام ہے ان کے خلاف ہونیو الی سازشیں عوام نہ صرف ناکام بنائیں گے بلکہ سازشیں کرنے والوں کو ضرور بے نقاب کیا جائے گا۔انصاف لینے کے لیے جدوجہد شریف خاندان کا حق ہے مگر مسلم لیگ(ن ) قانون اور آئین کی بالادستی کو قائم رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف شیخ محمدحسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو عوام پہچان چکی ہے مگر میاں نوازشریف گھبرانے والے نہیںوہ حالات کا مقابلہ کریں گے اور پاکستانی عوام کی خدمت کو جاری رکھیں گے،کرپٹ لوگ اپنی کرپشن کی داستانیں چھپانے کے لیے تیسری مرتبہ عوام کی طاقت سے بننے والے وزیر اعظم پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر تحفظات کے باوجودمیاں نواز شریف اپنے خاندان سمیت اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے پیش ہوئے۔چوہدری محمداحمدلطیف ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ترقی کا سفر مکمل کرے گی۔وائس چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب کا تاریخی ترقیاتی پروگرام،صوبے کے عوام کی ترقی،خوشحالی کی نوید ہے۔پنجاب حکومت صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مختص کیے گئے اربوں روپے شفاف طریقہ سے خرچ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو شفافیت سے مکمل کرکے اربوں روپے کی بچت کر رہا ہے دوسرے صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 220ارب روپے کی بچت کرکے نئی روایت قائم کی ہے کسانوں کی خوشحالی کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ملک کی ترقی کی دشمن قوتیںمیاں نواز شریف پر بے جا الزامات عائد کر رہی ہیںمگر مسلم لیگ(ن) ترقی کے جاری سفر کو عوام کی طاقت سے جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں