قانون،آئین کا اخترام مسلم لیگ(ن) کا طرہ امتیاز ہے مگر سازش برداشت نہیں‘نوشین جاوید

بدھ 19 جولائی 2017 13:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء)مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی ضلعی سینئر نائب صدر ممبر ضلعی بیت المال نوشین جاوید نے کہا ہے کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اپنے خاندان سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔قانون،آئین کا اخترام مسلم لیگ(ن) کا طرہ امتیاز ہے مگر سازش برداشت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنا پارٹی کی سازشیں انشاء اللہ ناکام ہوں گی،کیونکہ پاکستانی عوام کبھی بھی ان کا ساتھ نہیں دے گی اورمسلم لیگ(ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی ترقی کی طرف گامزن کیا۔نوشین جاوید نے کہا کہ عوام کے فلاح وبہبود کے منصوبوں کو شفافیت سے مکمل کرکے اربوں روپے سیونگ کی وہ قومی خزانے کے ساتھ بدیانتی کیسے کر سکتے ہیں۔ مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات کی کوئی حیثیت نہیں ۔ہمارا مفاد عوام کے ساتھ ہے اور پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں