قصور ،بارشوں کے باثع بجلی کے آلات میں نمی آنے سے بچے سمیت تین افراد کرنٹ لگنے سے ہسپتال پہنچ گئے

منگل 18 جولائی 2017 20:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) قصور شہر میں بارشوں کے باعث بجلی کے آلات میں نمی آنے سے ایک بچے سمیت تین افراد کرنٹ لگنے سے ہسپتال پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

کوٹ بلوچاں قصور میں 17سالہ شکیل گھر میں بجلی کے انرجی کے سیور کو ٹھیک کررہا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا جس سے بیہوش ہو کر گر گیا ، گھر والوں کی اطلاع پر ریسکیو1122نے شکیل کو ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور کوٹ علی گڑھ قصور میں دس سالہ بچے کو بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگ گیا جس سے اسا بری طرح ہاتھ جھلس گیا ، ریسکیو1122ٹیم نے اس بچے کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ہے جبکہ کوٹ قتل گڑھی قصور بجلی کے پول کے ساتھ تاریں باندھتے ہوئے علی حسنین کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جسے ریسکیو 1122ٹیم نے ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں