ڈپٹی کمشنر قصور کاممبر قو می اسمبلی ملک رشید احمد خاں کے ہمراہ روول ہیلتھ سنٹر اورگرلز ڈگری کالج کا معائنہ

سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

منگل 18 جولائی 2017 18:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور کاممبر قو می اسمبلی ملک رشید احمد خاں اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کے ہمراہ روول ہیلتھ سنٹر اورگرلز ڈگری کالج کا معائنہ۔

(جاری ہے)

رورل ہیلتھ سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے جاری کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ 1122ایمبولینس سروس کیلئے جگہ کا تعین بھی ہسپتال کے اندر ہی کیا اور دوسری جانب سے جلد از جلد گیٹ کھولنے کے احکامات جاری کئے ۔دیپالپور روڈ پر گرلز ڈگری کالج کی بلڈنگ کا جائزہ لینے کے بعد الہ آباد میں اسٹیڈیم کیلئے جگہ کا معائنہ بھی کیا عوامی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کی امید کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں