مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ،ْچودہ خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 29افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعدادمیں ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد ،ْمقدمات درج کرلئے گئے

منگل 18 جولائی 2017 12:37

مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ،ْچودہ خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 29افراد گرفتار
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون‘14خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 29جرائم پیشہ افراد گرفتار ‘ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعدادمیں ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم قام ڈی پی او قصور امجدمحمود قریشی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل‘ڈکیتی‘ رابری‘ راہزنی اورچوری جیسے سنگین خطرناک مقدمات میں ملوث چلے آنیوالے 14خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیااسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلو گرام چرس‘ 166لیٹرشراب اور 100لیٹرلاہن برآمد کیا جبکہ 7ملزمان کے قبضہ سے 3پسٹل‘ 2ریوالور اور ایک رپیٹر اورپمپ ایکشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں