وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، شیخ علائوالدین

منگل 18 جولائی 2017 12:01

وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، شیخ علائوالدین
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے انقلابی منشورکی بدولت آئندہ عام انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر برسراقتدار آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تجارت و سرمایہ کاری شیخ علائوالدین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے‘ پاکستان کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر حاصل ہونیوالی کامیابیوں کا سہرا وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کو جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی فیملی سپریم کورٹ میں سرخرو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں