قصور ، عرس حضر ت با با نقیب اللہ شاہ پر انتہا ئی سخت سکیو رٹی انتظا ما ت کئے گئے ہیں، ڈی پی او

اتوار 16 جولائی 2017 20:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) ڈی پی اوقصور امجد محمود قریشی بتا یا کہ عرس حضر ت با با نقیب اللہ شاہ پر ملکی حا لا ت کے پیش نظر انتہا ئی الر ٹ سکیو رٹی انتظا ما ت کئے گئے ہیں جس میں ممکنہ دہشت گردی ، جیب ترا شی ،واردات اور غیر اخلا قی حر کا ت سے نمپٹنے کے لیے کلو ز سر کٹ کیمر وں کا انتظا م کیاجارہا ہے۔ زا ئر یں کی ر ہنما ئی اور مدد کے لئے احا طہ دربا ر میں پولیس کیمپ لگایا گیا ہے جس میں منی ہسپتال ،ایمبولینس،فا ئر بریگیڈ ،ٹی ایم اے کا عملہ ، وا پڈا کا عملہ ، کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موجود ہو گا۔

زائر ین کی جا ن و مال کی حفا ظت اور لا ئ اینڈ آرڈر صو ر تحال سے نمپٹنے کے لئے عرس حضرت با با نقیب اللہ شاہ? پر784 پولیس افسرا ن و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں03ڈی ایس پی ،11انسپکٹر ،26سب انسپکٹر ،85اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،45ہیڈ کا نسٹیبل ،485کا نسٹیبلا ن،21لیڈی کانسٹیبلا ن،96پولیس قومی رضا کاران اور12سول ڈیفنس کے ملازمین ڈیو ٹی سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ میٹل ڈیٹکٹر ،واک تھرو گیٹس اور منتظمین عرس کے خدا م بھی ڈیو ٹی کر یں گے۔ ٹر یفک کوکنٹر ول کر نے کے لئے ٹریفک سٹاف بھی ڈیو ٹی پر ما مو ر کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سکییورٹی خدشات کے پیش نظر در با ر کے گردونواح میں پکٹس لگائی گئی ہیں اورایلیٹ و تھا نہ جا ت کی گا ڑیا ں گشت کر یں گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں