قصور،ن کاراور ٹریکٹر ٹرالی میں تصاد م دو افراد ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی

اتوار 16 جولائی 2017 20:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) نکوٹ رادھا کشن رائیونڈ روڈ پر کاراور ٹریکٹر ٹرالی میں تصاد م کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے مطابق حاجی اشرف، شریف، عاصم، مصطفی اور ایک نامعلوم کار پانچ افرادکار نمبری ایل ای ایچ 4155 پر سوارحجرہ شاہ مقیم سے رائیونڈ تبلیغی مرکز میں آرہے تھے جبکہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نمبری کے ایس بی 479 بے قابو ہو کر کار سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں حاجی اشرف اور عاصم نامی دو نوں افراد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے اور شریف،مصطفی اور ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گئے جنکوریسکیو ٹیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ کار مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔

پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں