شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، ایس پی قصور امجد محمود قریشی

ہفتہ 15 جولائی 2017 13:51

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء)کرائم کا خاتمہ ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ،عوام کیساتھ خوش اخلاقی اور ایمانداری ہماری اولین ترجیح ہے جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے اور کریمنل کو پکڑنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پٹرولنگ کریں اور معاشرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پرامن افراد سے تعا ون حاصل کریں تاکہ معاشرے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جاسکے ۔

ان خیا لات کا اظہارایس پی انویسٹی گیشن قصور امجد محمود قریشی نے یس ڈی پی اوز کی میٹنگ کے دوران کیا ۔میٹنگ کے دوران انہو ں نے کہا کہ مو ثر گشت کو یقینی بنا کر عادی مجرمان اور اشتہاریو ں کی گرفتاری کی مہم میں تیزی لائی جائے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش اور موبائل ٹریکنگ سے ان کی گرفتاریوں کو ممکن بنائیں اور اس مقصد کیلئے ہمیں بہادری ،دلیری اور جانفشانی کا مظاہرہ کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کی گئی مہم کو مزید تیز کردیں تاکہ معاشرے کو صحیح معنوں میں کریمنل سے پاک کیا جائے اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات میں برکنگ ،تفتیش میں بد دیانتی اور کسی مظلوم سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی پولیس افسر نے طمع نفسانی کی خاطر کسی مظلوم سے نا انصافی یا زیادتی کرنے کی کو شش بھی کی تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں