آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)عظیم کامیابی کے بعد پھر محمد نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے،

رونے والے روتے ہی رہ جائیں گے‘میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 15 جولائی 2017 13:51

آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)عظیم کامیابی کے بعد پھر محمد نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے،
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)عظیم کامیابی کے بعد پھر محمد نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے، رونے والے روتے ہی رہ جائیں گی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ڈھنڈورا پیٹنے والے اپنے گریبان میں بھی جھانک لیں ‘‘ نوازشریف کل بھی وزیراعظم تھے آج بھی ہیں اور آنیوالے کل میں بھی وزیراعظم ہونگے‘ مخالفین جتنا مرضی شورواویلا کرلیں موجودہ قیادت سرخرو ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے اپنے ڈیرہ پر صحافیوں اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاست چمکانے کیلئے حکومت کو ڈی ریل کرناچاہتی ہے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)عظیم کامیابی کے بعد پھر محمد نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے رونے والے روتے ہی رہ جائیں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو عمران نامہ کہناعلط نہ ہے ‘عمران خان کی شعبدہ بازیاں کسی کام نہ آئیں گی ‘(ن)لیگ جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا سپریم کورٹ میں بھرپور دفاع کریگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں