الہ آباد۔قصور،جے ۔آئی ۔ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ صرف وزیرِ اعظم ہی نہیں انکے بچے بھی کرپشن میں ملوث ہیں, ڈاکٹر عظیم الدین زاہد

جمعہ 14 جولائی 2017 22:16

الہ آباد۔قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) جے ۔آئی ۔ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ صرف وزیرِ اعظم ہی نہیں انکے بچے بھی کرپشن میں ملوث ہیں ۔جے ۔آئی۔ ٹی رپورٹ میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے اور عوامی عہدہ رکھنے کا اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھے ہیں ۔شریف خاندان نے جب بھی اقتدار پایا انکی فرعونیت اور دولت کی حوس میں اضافہ ہوااور غریب عوام ہمیشہ بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ان خیالات کا اظہار امیدوارایم ۔

این۔اے حلقہ این۔

(جاری ہے)

اے 140 پاکستان مسلم لیگ ق ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے پنجاب لاثانی چکن بروسٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے سمیت کوئی بھی غیر ملکی دوست حکمران خاندان کی سچائی کی گواہی دینے کیلئے پاکستان نہیں آیا اور ثابت ہو گیا کہ قطری شہزادے کا خط صرف ایک افسانہ تھا ۔ڈاکٹر عظیم نے کہا کہ ن لیگ کے حکمران حکومت پاکستانیوں پر کرتے ہیں جبکہ انکے مالی معاملات ڈالرز اور ریال میں ہوتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی قوتیں یکجا ہو کر کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں تا کہ کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی عوامی رقم کی پائی پائی کا حساب لیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں