عوام میں بلاتفریق انصاف کی فراہمی اور تفتیش میں میرٹ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او

جمعرات 13 جولائی 2017 13:24

عوام میں بلاتفریق انصاف کی فراہمی اور تفتیش میں میرٹ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء)عوام میں بلاتفریق انصاف کی فراہمی اور تفتیش میں میرٹ اولین ترجیح ہے‘تفتیش مقدمات کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کوبروئے کار لایاجائیگا‘ تفتیش میں بددیانتی کسی صورت معاف نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے اپنے آفس میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمودقریشی‘ ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل‘ ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید ودیگر پولیس افسران موجود تھے۔ سیدعلی ناصررضوی نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شرپسند عناصر پر کڑی نظررکھنے کیلئے منتخب عوامی نمائندگان‘ تاجر برادری‘ ممبران امن کمیٹی‘ وکلاء اورصحافی حضرات کی وساطت سے قانون کا احترام کرنیوالے امن پسند شہریوں کا بھرپور تعاون حاصل کیاجائیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں