چھانگا مانگا گول چکر کے قریب تیز رفتار مسافر بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی،خواتین ،بچوں سمیت 20افراد شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 6 جولائی 2017 20:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) چھانگا مانگا گول چکر کے قریب تیز رفتار مسافر بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی،حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت بیس افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے چونیاں جانے والی مسافربس نمبری ایل ای ایس 5296 تیز رفتاری کے باعث چھانگا مانگا گول چکرکے قریب بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میںبس میں سوار بیس مسافرشدید زخمی ہوگئے، ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا،بس ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،پولیس مصرو ف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں