ڈکیتی اور قتل کے مجرم کوپھانسی دے دی گئی

جمعرات 6 جولائی 2017 10:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) تھانہ چونیاں کے ڈکیتی اور قتل کے مجرم رمضان عرف جانی بمب کوجمعرات کی صبح سوا چار بجے ڈسٹرکٹ جیل قصورمیں پھانسی دے دی گئی۔ مجرم کی سزائے موت کی اپیل خارج ہونے پر بلیک وارنٹ جاری کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

مجرم نے یکم جولائی 2004ء کو ناکہ پر پونے دو بجے رات پولیس کے روکنے پر فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل مختار جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر امانت شدید زخمی ہوگیا تھا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد سماعت ہوتی رہی، جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی۔ بعدازاں اس نے مختلف عدالتوں میں اپیلیں دائر کیں جو خارج ہوگئیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں