جرائم کی روک تھام کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ، ڈی پی او قصور

جمعرات 6 جولائی 2017 10:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے ،جرم اور مجرم کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مظلوموں کو تھانوں میں تحفظ دینا اور ملزمان کیلئے تھانوں کو خوف کی علامت بنانا میرا مشن ہے جس کیلئے کمیونٹی پو لیسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر شخص کو چاہیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے کیونکہ جرائم اور کریمنل کے خلاف جاری مہم کو عوامی تعاون کے بغیر نہیںپوراکیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ قصور پولیس نے ضلع بھر کو ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے دن رات ایک رکھا ہے اور ان کو پناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حساب لیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایا ت جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی جلد از جلد گرفتاریوں کو یقینی بنائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں