وزیر اعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ثابت کردیا کہ وہ انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، ملک رشیداحمد

جمعرات 6 جولائی 2017 10:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نی کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ثابت کردیاہے کہ وہ انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف پاکستان کے مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں، پاکستان میں جمہوریت مسلم لیگ(ن)کی قربانیوں اور جلاوطنی کے صدقے میں آئی ہے‘ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے جے آئی ٹی میںپیش ہو کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ ملک پاکستان کے آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بناء پر آئندہ بھی حکومت بنائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں