ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی، ملک محمداحمدخاں

بدھ 5 جولائی 2017 11:59

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی، ملک محمداحمدخاں
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمداحمدخاں نے کہا ہے کہ 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل وزیراعظم محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ایک مثالی کارنامہ ہے، اس پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح ہونے سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارحکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمداحمدخاں نے پارٹی ورکروںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے رات دن ایک کرکے عام آدمی کی خدمت کی ہے‘1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی شبانہ روز بھاگ دوڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کی تگ ودو میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں