حکومت ترقیاتی منصوبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے‘شیخ علائوالدین

بدھ 5 جولائی 2017 11:59

حکومت ترقیاتی منصوبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے‘شیخ علائوالدین
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء)صوبائی وزیر شیخ علائوالدین نے کہا ہے کہ چونیاں کی ترقی اور خوشحالی ہی میرامقصدہے، حکومت صحت ‘تعلیم‘ روڈزکی تعمیراور ترقیاتی منصوبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے‘ انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام چونیاں کی تاریخ بدل دیگا‘ پونے دو ارب روپے کی خطیررقم سے چونیاں جمبرروڈکی منظوری چونیاں کیلئے ایک تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر شیخ علائوالدین نے ٹی ایچ کیوہسپتال چونیاں میں ڈائیلاسز روم کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہسپتال کو صوبائی وزیر کی جانب سے دو ڈائیلاسز مشینیں بھی عطیہ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے چونیاں میں ایک معاشی انقلاب آئیگا۔انہوں نے بتایا کہ چونیاں سے جمبرروڈ کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے خصوصی گرانٹ سے دی گئی ہے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر قصورعمارہ خان‘ ای ڈی اوہیلتھ قصورعبدالمجید‘ ڈی ایس پی سید اشفاق کاظمی‘ ایم ایس فاروق احمدچیمہ‘ سردار شعیب عالمگیروائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ودیگرنے شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں