کرائم کے روک تھام کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے ،سید علی ناصر رضوی

جرم اور مجرم کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی پی او قصور

منگل 4 جولائی 2017 21:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کرائم کے روک تھام کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے جرم اور مجرم کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

مظلوموں کو تھانوں میں تحفظ دینا اور ملزمان کیلئے تھانوں کو خوف کی علامت بنانا میرا مشن ہے جس کیلئے کمیونٹی پو لیسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر شخص کو چاہیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں کیونکہ جرائم اور کریمنل کے خلاف جاری مہم کو عوامی تعاون کے بغیر نہیں جیتا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ قصور پولیس نے ضلع بھر کو ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے دن رات ایک رکھا ہے اور ان کو پناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حساب لیاجائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایا ت جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی جلد از جلد گرفتاریوں کو یقینی بنائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں