قصور، ٹریفک حادثات کے دوران چچا بھتیجا سمیت چھ افراد جاں بحق

پیر 3 جولائی 2017 20:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) قصور کے نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران چچا بھتیجا سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے بتایاگیا ہے کہ بائی پاس پرناواں کے قریب پچا س سالہ ذوالفقار علی اپنے بارہ سالہ بھتیجے عادل ولد نثار احمد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار جارہا تھا کہ عقب سے آنیوالے تیزرفتار ٹرالر نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں دونوںموقع پر جاںبحق ہوگئے اسی طرح اوکاڑہ کا رہائشی موٹرسائیکل سوار محمد رفیق اوکاڑہ سے لاہور جارہا تھا کہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بائی پاس کے قریب تیز رفتارکیری ڈبہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمد رفیق موقعہ پر ہی دم توڑ گیا اسی طرح حبیب آباد پل کے قریب ڈائیور بس نے سڑک کراس کرنیوالے ایک مسافر کو کچل کر ہلاک کر ڈالاجبکہ نواحی گائوں علی پورکا بائیس سالہ شکیل احمد ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیا دریں اثنا تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس بھمبہ کلاں کے رہائشی مسمی آصف ولد یوسف کی اس کے گھر سے نعش ملی ہے جسے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر قبضہ میں لے لیا ذرئع کے مطابق مقتول کی ہلاکت گلادبانے سے ہوئی جس کی گردن پر رسہ کے نشان بھی ہیں ذرائع کے مطابق واقعہ کو دبانے کی پہلے کوشش بھی کی گئی لیکن گھر کے کچھ افراد کایہ بھی کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے تاہم تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں