ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کا دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ ‘متعلقہ افسران کو تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

پیر 3 جولائی 2017 20:21

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کا دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ ‘متعلقہ افسران کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے مختلف علاقوں سہجرا ‘تلوار پوسٹ ‘نگر ایمن پورہ ‘مستکے ‘دھوپ سڑھی ‘ماہی والا ‘فتی والا ‘بھکی ونڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں موجود دریائوں کے بندوں ‘کینال اور ڈرینج کی انسپکشن مکمل کر کے رپورٹ دیں اور تمام حفاظتی انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں ۔ انہوں نے ریسکیو 1122‘سول ڈیفنس ‘ہیلتھ ‘لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں بنائے گئے کنٹرول روم کو صورتحال سے آگاہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں