قصور ،مختلف واقعات میں تین نوجوان جا ںبحق

ہفتہ 1 جولائی 2017 12:54

قصور ،مختلف واقعات میں تین نوجوان جا ںبحق
قصور۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء)قصور میں مختلف واقعات کے دوران تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں بونگا بلوچاں کا زمان بلوچ ہیڈبلوکی نہرمیں نہا رہاتھا کہ پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے نہر کے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ورثاء کے حوالے کردی۔دوسرے واقعے میں لکھوڈیرکے احمد دین کے بائیس سالہ عزیز محمدعمران نے گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے آپ کو گولی مار لی۔تیسرا واقعہ پکی حویلی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس اور رکشے کے تصادم میں رکشہ ڈرائیور عدنان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں