نام نہاد سیاستدان سیاسی انتشارپیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں، محمد انیس قریشی

ہفتہ 1 جولائی 2017 12:54

نام نہاد سیاستدان سیاسی انتشارپیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں، محمد انیس قریشی
قصور۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد انیس قریشی نے کہا ہے کہ حلقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں اورکھیلوں کیلئے بہت جلد سٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہوجائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی تعمیرکا آغاز ہو چکا جبکہ ٹی ایچ کیوہسپتال میں عملے کی کمی پوری کردی گئی ہے اس کے علاوہ ادویات کی کمی اور دیگر مسائل پر بھی قابوپایاجاچکاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایس ایس پی بابربخت قریشی کے ڈیرہ پر عیدملن پارٹی کے دوران پارٹی ورکروں اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) تحصیل کوٹ رادھاکشن کے صدر رئوف نواب چوہدری‘اکمل جٹ‘چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں‘کونسلرزوپارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمدانیس قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی وسائل امانت سمجھ کر دیانتداری کیساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کررہی ہے۔ حکومت نے ہر منصوبے میں شفافیت اور معیارکو قائم رکھنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی متعارف کرایا ہے تاہم بعض سیاستدان سیاسی انتشارپیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ناکام ہونگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں