مویشی پال سکیم کسانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی، وسیم اختر شیخ

ہفتہ 1 جولائی 2017 12:54

مویشی پال سکیم کسانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی، وسیم اختر شیخ
قصور۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء)ممبرقومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے رکن وسیم اختر شیخ نے کہا ہے کہ کسان پیکیج کے تحت مویشی پال سکیم کسانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام مویشی پال سکیم کے تحت کسانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عدیل سیال اور مویشی پال حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مویشی پال حضرات اور کسانوں کو کٹا بچائو سکیم ، کٹا فربہ سکیم اور بُل کیپنگ فارمر سکیم کے تحت چیک تقسیم کیے گئے ۔وسیم اختر شیخ نے کہا کہ ضلع قصور دودھ کی زیادہ پیداواردینے والا ضلع ہے، اس کے علاوہ یہاں محکمہ لائیو سٹاک کی جانوروں کی افزائش،صحت مند گوشت اور بیماریوں سے بچائو کے حوالے سے کارکردگی ہمیشہ نمایاں رہی ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد عدیل سیال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد بشیر نے رکن قومی اسمبلی کو محکمہ کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک قصور کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں