گھریلو جھگڑے پر 16سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

جمعہ 30 جون 2017 11:33

گھریلو جھگڑے پر 16سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء)قصور کے قریب ایک نواحی گائوں چک 59 میں گھریلو جھگڑے پر 16سالہ لڑکے نے خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن کے علاقہ چک 59کے رہائشی ذوالفقار علی کے سولہ سالہ بیٹے حمزہ کی گھروالوں سے لڑائی ہوئی تو اس نے طیش میں آکرخود کو گولی مارلی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں