آئندہ الیکشن میں ایک بارپھرمسلم لیگ (ن) ہی منتخب ہو گی، میاں وسیم اخترشیخ

جمعہ 30 جون 2017 11:33

آئندہ الیکشن میں ایک بارپھرمسلم لیگ (ن) ہی منتخب ہو گی، میاں وسیم اخترشیخ
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء) وزیراعظم محمدنواز شریف قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے لیڈر ہیں‘ میاں برادران اپنے مینڈیٹ کے تمام تقاضے پورے کررہے ہیں‘کارکردگی کی بنیاد پر عوام انشاء اللہ آنیوالے الیکشن میں ایک بارپھرمسلم لیگ (ن) کو ہی منتخب کریگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے اپنے ڈیرہ پر پارٹی ورکروں اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر قانون کی حکمرانی قائم کی جارہی ہے‘(ن) لیگ نے عدلیہ کی آزادی کیلئے لازوال جدوجہد کی تھی آج حکومت عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا عملی طورپر اعتراف کررہی ہے حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم اورانکی فیملی کے ہاتھ بالکل صاف ہیں ‘عمران خان و دیگرسازشی عناصر سازشوں کے ذریعے کچھ بھی حاصل نہیں کر پائینگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں