قصور،دولے والا کے قریب تیز رفتار زائرین کی بس الٹنے سے تین مسافر جاں ،31زخمی ہوگئے

بدھ 28 جون 2017 18:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء)نواحی گائوں دولے والا کے قریب تیز رفتار زائرین کی بس الٹنے سے تین مسافر جاں بحق جبکہ 31زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی محمد شفیق ولد لطیف نے تھانہ صدر قصور پولیس کو بتایا کہ ہم فیصل آبا دسے بسواری بس نمبریFDR/3576جسکا ڈرائیورمحمد شفیق بالا ہمراہ مسمیان محمد لطیف ،محمد ابراہیم ،کاظم،حیدر علی،عدنان شوکت، ساجد علی، امین حمزہ ،محمد عادل ،افتخار، غلام قادر،مہران رشید ،احمد رضا،محمد دین،کاظم، مہران ،اسلم،ایمان فاطمہ،زیب ، غلام محمد،محمد شفیق ،محمد حلیم اشفاق،اشفاق حسین ،احمد رضا،کاظم علی ،ساجد،امیر حمزہ،لبنٰی یوسف ،رحمن،محمد زین،عبدالرشید و کئی دیگر اشخاص بمعہ خواتین اور بچے زیارت دربار بی بی پاک دامن،داتا صاحب لاہور ،کمال چشتی اوربابا بلھے شاہ کیلئے جارہے تھے کہ جب بائی پاس فقیریئے والا پہنچے تو ڈرائیور محمد شفیق جو نہایت تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے گول چکر سے مڑنے لگا تواس نے بس الٹا دی جس کی تیز رفتاری سے مسمیان ابراہیم ۔

کاظم اور میرا والد محمد لطیف جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر31افراد زخمی ہو گئے ،تھانہ صدر قصور پولیس نے ڈرائیور میں شفیق کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں