ون ویلنگ اور ریسنگ جان لیوا،غیر قانونی فعل اور جرم ہے ،ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی پی اوقصور

ہفتہ 24 جون 2017 15:43

ون ویلنگ اور ریسنگ جان لیوا،غیر قانونی فعل اور جرم ہے ،ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،ڈی پی اوقصور
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ضلع قصور میںون ویلنگ اور ریسنگ پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں مثالی قانونی کاروائی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ جان لیوا اور غیرقانونی فعل ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااس حوالہ سے ضلع بھر میںون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلع بھر کے اہم مقامات تمام داخلی و خارجی راستوں خاص طور پر مین شاہراہوں گنڈاسنگھ والا روڈ ،فیروز پور روڈ پکی حویلی ،ٹول پلازہ مصطفی آباد ،سٹیل باغ موڑ،رائیونڈ روڈ ،چھانگا مانگا جھیل روڈ ،چونیاں ،حبیب آباد،جمبر ،چاہ کلانوالا سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی کی جارہی ہے اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اس سلسلہ میں تحریری مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور موٹرسائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ دنیا میں سب سے بھاری بوجھ جوان اولاد کا جنازہ اٹھانا ہوتا ہے خدا کیلئے اپنے بوڑھے ماں باپ پر یہ بوجھ مت ڈالیںاور ان پر رحم کریں انہوں نے کہا ون ویلنگ اور ریسنگ موت ہے اس سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔خلاف ورزی پر مثالی قانونی کاروائی کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں