قصور میں عیدالفطر کے مو قع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،ڈی پی اوقصور

عبادت گاہوں میں عیدا لفطر کی نما ز ادا کی جا ئیگی،سیکیو رٹی کیلئے 1787پولیس افسران و اہلکاران کو تعینات کیا گیا ہے، سید علی ناصر رضوی

ہفتہ 24 جون 2017 15:43

قصور میں عیدالفطر کے مو قع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،ڈی پی اوقصور
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ قصور میں اس سال 450عبادت گاہوں میں عیدا لفطر کی نما ز ادا کی جا ئے گی جہاں پر موجودہ ملکی حا لا ت کے پیش نظر سیکیو رٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کی1787پولیس افسران و اہلکاران کو تعینات کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام بڑی اور اہم عیدگاہوں ،مساجد اور امام بارگاہوں پراضافی نفری کیساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں اور لوگ پرامن اور محفوظ ماحول میں نماز عید ادا کرسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جن مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ان کے اردگر د متعلقہ ایس ایچ اوز ،محافظ فورس اور ایلیٹ فورس گشت کرے گی جبکہ ٹریفک کے بہائو کو رواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف کو بھی مامور کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا لائوڈسپیکر کے استعمال ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاچاند رات کو بازاروں ،مارکیٹوں ،شاپنگ سنٹروں اور سڑکو ں پر بہت زیا دہ رش ہو تا ہے اس سلسلہ میں پولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کے دستے پیدل گشت کریں گے اس کیساتھ ساتھ چوری ،جیب تراشی اور نوسر بازی کی روک تھام کیلئے سادہ کپڑوں میںملبوس پولیس اہلکار موجود ہوں گے ۔

ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ تفریحی مقاما ت مثلا ًقصورگا رڈن ،گنڈا سنگھ وا لا با رڈر ،مہتا بی جھیل چھانگاما نگا اور ہیڈ بلو کی پر بھی سخت سکیو رٹی کے انتظا ما ت کئے گئے ہیں ۔عید الفطر کے ایام کے دوران 1ایس پی ،06ڈی ایس پی ،28انسپکٹرز،96سب انسپکٹرز ،160اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،124ہیڈ کا نسٹیبل ،1067کا نسٹیبل اور 32لیڈیز کا نسٹیبل کے علاو ہ 255قومی رضاکار کل1787افسران و اہلکاران سکیو رٹی ڈیو ٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یکم رمضا ن المبارک سے عیدا لفطر کے ایام تک ضلعی پولیس کا ہر ایک افسر و اہلکار عوا م النا س کی خدمت کے لیے دن را ت محنت کر رہاہے پو لیس کے سا تھ سا تھ تما م مکا تب فکر کے علما ء ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، کو نسلرز،ممبر ان امن ومصا لحتی کمیٹی ،انجمن تا جرا ن ، صحا فی،وکلاء اور عوا م کا فر ض بنتا ہے کہ وہ پولیس کے سا تھ شا نہ بشا نہ کا م کر یں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں