شہریوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات پولیس کی اولین ترجیح ہے‘ڈی پی او

جمعہ 23 جون 2017 12:49

شہریوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات پولیس کی اولین ترجیح ہے‘ڈی پی او
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) شہریوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ عیدالفطرکے موقع پر امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے او رشہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 21جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کیاہے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان میں 3 خطرناک مجرمان اشتہاری‘ 4منشیات فروش‘3ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور 10قماربازشامل ہیں‘ ملزمان کے قبضہ سے 2کلوگرام سے زائد چرس‘ 30لیٹرشراب ‘3 پسٹل برآمدکرکے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں