کارکردگی کی بناء پر آئندہ بھی حکومت بنائیںگے،حاجی نعیم صفدر انصاری

جمعہ 23 جون 2017 12:35

کارکردگی کی بناء پر آئندہ بھی حکومت بنائیںگے،حاجی نعیم صفدر انصاری
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ملک جس رفتارسے ترقی کررہاہے اس سے واضح ہے کہ پاکستان ایک روزپوری دنیاکیلئے مثال بن جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میںبھی عوام ن لیگ کوووٹ دیں گے اور کامیابی مسلم لیگ (ن) کا مقدرٹھہرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک و قوم کے خیرخواہ لیڈرہیں جواپنی کارکردگی کی بناء پر آئندہ بھی حکومت بنائیںگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں