قصور پولیس کا کریک ڈائون،15اشتہاری مجرمان سمیت 43ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

منگل 20 جون 2017 20:12

قصور پولیس کا کریک ڈائون،15اشتہاری مجرمان سمیت 43ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) پولیس کارمضان المبارک کے دوران شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری،15خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 43ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،بھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس رمضان المبارک کے دوران مساجد ،امام بارگاہوں ،رمضان بازاروں،مدنی دستر خوان،مارکیٹوں اور بازاروں میں سکیورٹی کے فول انتظاما ت میں مصروف عمل ہے تو اس کیساتھ ساتھ مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد بھی گھیرا تنگ کررکھا ہے پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری،راہزنی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث15خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مختلف مقدمات میں ملوث 21عدالتی بھگوڑوں کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7ملزمان کوگرفتار کر کے 3کلوگرا م چرس،32بوتل شراب ،ایک پسٹل اور ایک رپیٹر برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں ،جبکہ ڈی پی اوقصور نے عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ایس ایچ اوزکو روزانہ کی بنیاد پر حساس مقامات پر سرچ اینڈ سویپ آپریشن کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں