ملک میں انتشار یا افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، وسیم اختر شیخ

پیر 19 جون 2017 11:44

ملک میں انتشار یا افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، وسیم اختر شیخ
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر حاصل ہونیوالی کامیابیوں کا سہرا وزیراعظم محمدنوازشریف کی مدبرانہ قیادت کو جاتاہے جن کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت پاکستانی معیشت کا مجموعی حجم 300 بلین ڈالر سے بڑھ چکاہے‘ وزیراعظم نوازشریف نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے پاس جاکر قانون کے احترام کی روشن مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے اپنے ڈیرہ پر مختلف عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف قانون اورآئین کی بالادستی کے حامی ہیں‘ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر انہوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کی انوکھی اور منفردمثال قائم کی ہے‘ملک میں انتشار یا افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں